طلبہ اور والدین کیلئے اہم خبر ! رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات کار کا اعلان

طلبہ اور والدین کیلئے اہم خبر ! رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات کار کا اعلان

پنجاب کے محکمۂ اسکول ایجوکیشن نے رمضان المبارک 2026 کے دوران تعلیمی اداروں کے اوقاتِ کار میں متوقع تبدیلیوں سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  ہر سال کی طرح اس بار بھی مقدس مہینے میں طلبہ، اساتذہ اور اسکول اسٹاف کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اسکولوں کے اوقات کار مختصر کیے جائیں گے، تاکہ روزے کی حالت میں تعلیمی سرگرمیوں کو آسان بنایا جا سکے۔

محکمۂ تعلیم کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک 2026 کا آغاز چاند نظر آنے کی بنیاد پر بدھ 18 فروری یا جمعرات 19 فروری سے ہونے کا امکان ہے ، اسی تناظر میں اسکولوں کے لیے اوقات کارکا نیا شیڈول مرتب کیا جا رہا ہے، جو باضابطہ اعلان کے بعد نافذ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ریگولر اسکول پیر سے جمعرات تک صبح 8:30 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز اسکولوں کی چھٹی دوپہر 12:30 بجے متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے : وزیراعظم

اسی طرح ڈبل شفٹ اسکولوں میں پہلی شفٹ صبح 8:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ دوسری شفٹ دوپہر 1:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک ہوگی،  جمعہ کے دن دوسری شفٹ کے اوقات کار میں مزید کمی متوقع ہے، جس کے تحت کلاسز دوپہر 2:30 بجے سے شام 5:00 بجے تک ہوں گی۔

واضح رہے کہ اس وقت صوبے بھر کے اسکولوں میں معمول کے مطابق اوقاتِ کار صبح 8:45 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک ہیں، اور محکمۂ اسکول ایجوکیشن نے یہ شیڈول 15 اپریل تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔

دوسری جانب والدین کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی اسکولوں کے اوقات کار پر نظرثانی کی جائے اور فوری طور پر واضح نوٹیفکیشن جاری کیا جائے  تاہم تاحال محکمۂ تعلیم کی جانب سے اس حوالے سے کوئی نیا یا حتمی لائحہ عمل سامنے نہیں آیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *