سوزوکی جی ڈی 110 ایس خریدنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

سوزوکی جی ڈی 110 ایس خریدنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے صارفین کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنی مقبول موٹر سائیکل سوزوکی GD 110S کے لیے 24 ماہ پر مشتمل آسان اقساطی خریداری کا منصوبہ متعارف کرا دیا ہے۔

 کمپنی کے مطابق یہ سہولت صرف پاک سوزوکی کے ملک بھر میں قائم مجاز آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوگی، جہاں خریدار بغیر کسی پیچیدہ عمل کے بائیک حاصل کر سکیں گے۔

پاک سوزوکی کا کہنا ہے کہ اس اقساطی اسکیم کو خاص طور پر متوسط طبقے کے صارفین کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے، تاکہ وہ کم مالی دباؤ کے ساتھ معیاری موٹر سائیکل خرید سکیں۔

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اقساط کی شرح مارکیٹ میں دستیاب دیگر منصوبوں کے مقابلے میں کم اور مسابقتی رکھی گئی ہے، جبکہ کسی بھی قسم کے اضافی یا خفیہ چارجز لاگو نہیں ہوں گے۔

سوزوکی GD 110S اپنی آرام دہ سواری، مضبوط ساخت اور پائیدار کارکردگی کی وجہ سے پاکستانی مارکیٹ میں خاصی مقبول ہے ، یہ موٹر سائیکل تقریباً 45 کلومیٹر فی لیٹر کی فیول ایوریج فراہم کرتی ہے، جو اسے روزمرہ کے استعمال اور طویل فاصلے کے سفر کے لیے ایک موزوں انتخاب بناتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گاڑی اور موٹرسائیکل مالکان خبردار ! حکومت کا بڑا اعلان

یہ بائیک جدید 110cc انجن سے لیس ہے جو طاقتور کارکردگی کے ساتھ بہتر مائلیج بھی فراہم کرتا ہے،  اس کا اسٹائلش ڈیزائن، مضبوط فریم اور کم مینٹیننس لاگت وہ عوامل ہیں جو اس کی بڑھتی ہوئی طلب میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

پاک سوزوکی نے جنوری 2026 کے لیے سوزوکی GD 110S کی قیمت 369,900 روپے مقرر کی ہے، کمپنی کی جانب سے 0 فیصد مارک اپ کے ساتھ اقساطی منصوبہ پیش کیا گیا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

اس منصوبے کے تحت خریدار کو بائیک کی قیمت کا 25 فیصد یعنی 92,475 روپے بطور ڈاؤن پیمنٹ ادا کرنا ہوں گے جبکہ باقی رقم 24 ماہ کی اقساط میں وصول کی جائے گی ،  ابتدائی 23 ماہ کے دوران ماہانہ قسط 11,600 روپے ہوگی، جبکہ آخری ماہ 10,625 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

یہ اقساطی منصوبہ ان افراد کے لیے ایک پرکشش موقع ہے جو معیاری اور قابلِ اعتماد موٹر سائیکل خریدنا چاہتے ہیں، مگر یکمشت ادائیگی میں دشواری محسوس کرتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *