حکومت کا سکولوں سے متعلق اہم اعلان

حکومت کا سکولوں سے متعلق اہم اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے تعلیمی نظام میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب کے تمام اسکولوں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال کو لازمی قرار دے دیا ہے اس فیصلے کو پاکستان میں ڈیجیٹل تعلیم اور جدید طرزِ حکمرانی کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کابینہ کے وزراء کے لیے باقاعدہ اے آئی ٹریننگ کا آغاز کیا گیا جس کی قیادت خود وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کی۔
اس سلسلے میں وزراء کی آفیشل ورکشاپ کا افتتاح کیا گیا جس میں صوبائی وزراء نے بھرپور شرکت کی ورکشاپ کا مقصد پالیسی سازی، انتظامی امور اور اصلاحاتی عمل میں اے آئی ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کو فروغ دینا ہے۔

ورکشاپ کے دوران کابینہ ارکان کو گوگل کے جدید اے آئی ٹولز، خصوصاً جیمینی سمیت دیگر مصنوعی ذہانت پر مبنی سسٹمز کے عملی استعمال سے آگاہ کیا گیا۔
شرکاء کو پالیسی فریم ورک، آپریشنل پالیسی سازی، سمری تجزیہ، شعبہ جاتی اصلاحات اور گوگل ٹولز کے ذریعے سرکاری امور میں بہتری کے طریقوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نہ صرف سوچ بلکہ کام کرنے کے انداز کو بھی بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اصلاحات اور پالیسی سازی کے عمل میں اے آئی کی معاونت اب ناگزیر ہو چکی ہے اور اگر اے آئی ٹولز کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کیا جائے تو یہ مثبت اور دیرپا تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ پنجاب کے اسکولوں میں اے آئی کا استعمال مستقبل کے تقاضوں کے مطابق طلبہ کو جدید مہارتیں فراہم کرنے کے لیے لازمی قرار دیا جا رہا ہے تاکہ نئی نسل عالمی مسابقت کے قابل بن سکے۔

ورکشاپ میں پنجاب میں جاری اور مجوزہ تعلیمی اقدامات پر بریفنگ دی،بتایا گیا کہ صوبے میں تین ہزار اساتذہ کی ماسٹر ٹریننگ مکمل کی جا رہی ہے، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت تین لاکھ سے زائد طلبہ کی آئی ڈیز فعال کی جا چکی ہیں، جبکہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے دو لاکھ طلبہ اور دو ہزار اساتذہ کی ٹریننگ بھی جاری ہے۔

گوگل ٹیم نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت کو سراہتے ہوئے پنجاب کو یوتھ کا سال قرار دینے کے اقدام اور لاہور جیسے تاریخی شہر میں جدید ٹیکنالوجی اور ثقافت کے حسین امتزاج پر خراج تحسین پیش کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *