تحریک انصاف وادی تیراہ معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے، ریما عمر

تحریک انصاف وادی تیراہ معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے، ریما عمر

سینئر صحافی ریما عمر نے جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ایک منظم ڈس انفارمیشن مہم چلائی جا رہی ہے، جس میں شاندانہ گلزار کی ایک ٹویٹ بھی شامل ہے۔

ریما عمر کے مطابق مذکورہ ٹویٹ میں شاندانہ گلزار نے یہ دعویٰ کیا کہ “according to unconfirmed unofficial sources” یہ تمام صورتحال امریکہ کے لیے ایئر بیس بنانے اور معدنی وسائل کی ایکسپلائیٹیشن کے لیے پیدا کی جا رہی ہے۔

ریما عمر نے کہا کہ کسی بڑے سانحے کے دوران بغیر کسی مصدقہ ذرائع کے اس نوعیت کے الزامات لگانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔ ان کے مطابق شاندانہ گلزار ایک اہم سیاسی جماعت کی نمایاں رکن ہیں، اور ایسے نازک وقت میں اس طرح کے بیانات دینا معاملے کو مزید بگاڑنے کے مترادف ہے۔

ریما عمر کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود سوشل میڈیا پر دیکھا کہ اس مہم میں اے آئی سے تیار کردہ تصاویر استعمال کی جا رہی ہیں، جبکہ دوسرے ممالک کی پرانی تصاویر اور ویڈیوز کو اس واقعے سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے، جو ایک انتہائی غلط اور گمراہ کن عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ڈس انفارمیشن مہم تیراہ کے اصل متاثرہ افراد کے لیے مزید نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جن کے حقیقی اور جائز مسائل ہیں۔ ریما عمر کے مطابق اس پورے معاملے کو بلاوجہ سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے، جس کے باعث مسئلہ حل ہونے کے بجائے مزید پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔

ریما عمر نے کہا کہ وہ اس گمراہ کن مہم کی واضح اور دوٹوک مذمت کرتی ہیں، کیونکہ جب انہوں نے اس معاملے کو فالو کیا تو انہیں زیادہ تر مواد غلط معلومات اور پروپیگنڈے پر مبنی ملا، نہ کہ حقائق پر۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف تیراہ کی نقل مکانی سے متعلق اے آئی ویڈیوز بنا کر گمراہ کن پروپیگینڈا کررہی ہے، سینئر تجزیہ کار رضوان رضی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *