تحریک انصاف تیراہ کی نقل مکانی سے متعلق اے آئی ویڈیوز بنا کر گمراہ کن پروپیگینڈا کررہی ہے، سینئر تجزیہ کار رضوان رضی

تحریک انصاف  تیراہ کی نقل مکانی سے متعلق اے آئی ویڈیوز بنا کر گمراہ کن پروپیگینڈا کررہی ہے،  سینئر تجزیہ کار رضوان رضی

سینئر تجزیہ کار رضوان رضی نے آزاد سیاست پوڈ کاسٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی اپنی نااہلی چھپانے کےلئے وادی تیراہ سے نقل مکانی پر گمراہ کن پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وادی تیراہ سے ہر سال سردی میں تقریبا 20 ہزار خاندان نقل مکانی اختیار کرتی ہے اور ہر سال پاک فوج کے جوان اس نقل مکانی میں نہ صرف سیکیورٹی بلکہ امداد بھی فراہم کرتی ہے۔ حسب معمول اس سال بھی سردی سے بچنے کےلئے یہ خاندان نقل مکانی کررہے ہیں تاہم خیبر پختونخوا حکومت اسے بنیاد بنا کر ریاستی اداروں کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی جانب تیراہ کی نقل مکانی سے متعلق اے آئی سے بنائی گئی ویڈیوز بنا کر گمراہ کن پروپیگینڈا کیا جارہا ہے اور تحریک انصاف کی جانب سے بنائی گئی یہ ویڈیوز افغانستان اور بھارت کی طرف سے شیئر کی جاتی ہیں جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ پروپیگنڈا ملک دشمن عناصر کی سرپرستی اور ان کی ایما پر ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

رضوان رضی نے مزید کہا کہ غیر ملکی ایجنسیاں تحریک انصاف کا نام اور جھنڈا استعمال کرکے پاکستان کی سالمیت پر حملے کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے تیراہ وادی سے ہر سال ہونے والی نقل مکانی پر بروقت انتظامات نہیں کئے اور اب اپنی نااہلی کو چھپانے کےلئے بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈا کررہی ہے۔ بعض حلقوں کی جانب سے

تیراہ دور دراز علاقہ ہونے کی وجہ سے یہ علاقہ منشیات کا مرکز ہے۔ افغانستان میں پیدا ہونے والی منشیات بھی اس علاقے میں آتی اور یہاں پیدا ہونے والی منشیات بھی یہاں سے آگے دوسرے علاقوں میں بھیجی جاتی ہے۔ منشیات کے کاروبار سے وابستہ عناصر نے تیراہ کی نقل مکانی کو تاخیر کا شکار کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تیراہ سے نکلنے والا ہر ٹرک اور گاڑی کم و بیش 18 چیک پوسٹوں پر چیک کی جاتی ہے اور تیراہ کی نقل مکانی کو تاخیر کا شکار کا بنیادی مقصد بھی یہی تھا کہ جلدی اور ایمرجنسی میں نقل مکانی کی صورت میں یہ چیکنگ کم کردی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کی دوغلی پالیسی بے نقاب، وادی تیراہ میں آپریشن کی خود اجازت دے کر گمراہ کن پروپیگنڈا مہم شروع کردی

رضوان رضی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے جلسوں میں شریک گاڑیوں میں بھی منشیات سمگل کی جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیراہ کی نقل مکانی میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بھی ہوسکتی ہیں اور ان گاڑیوں میں منشیات بھی ہوسکتی ہیں اس لئے ان کی چیکینگ ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کےلئے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے۔ خیبر پختونخوا حکومت کی پوری توجہ اور کوشش صرف اس بات پر ہے کہ نقل مکانی کی گاڑیوں کو چیک کئے بغیر جانے دیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *