امریکی فوج کی بڑی تیاری، جنگی جہازوں اور طیاروں کی پوزیشنز تبدیل

امریکی فوج کی بڑی تیاری، جنگی جہازوں اور طیاروں کی پوزیشنز تبدیل

 امریکی فوج نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران اعلیٰ ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے سمیت مختلف عسکری آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے جبکہ خطے میں فوجی سرگرمیوں میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی منصوبہ ساز ایسے رہنماؤں کو ہدف بنانے پر غور کر رہے ہیں جو ممکنہ طور پر مذاکراتی عمل میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ اس حوالے سے بعض نام بھی زیرِ غور ہیں جن میں پاسدارانِ انقلاب کی اعلیٰ قیادت شامل ہے تاہم کسی سرکاری سطح پر حتمی فیصلے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق احمد وحیدی سمیت پاسدارانِ انقلاب کی دیگر اہم شخصیات ممکنہ اہداف میں شامل ہو سکتی ہیں۔ امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات خطے میں جاری کشیدگی اور سفارتی ڈیڈ لاک کے تناظر میں زیرِ غور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کی ایران کے خلاف بڑی کارروائی، ایک اور جہاز قبضے میں لے لیا

امریکی میڈیا کے مطابق جنگ بندی یا سفارتی تعطل ختم ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز میں بھی امریکی کارروائی کے امکانات بڑھ سکتے ہیں جو عالمی توانائی کی ترسیل کا ایک اہم راستہ ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی فوج نے ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اپنی عسکری تیاریوں کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی افواج نے خطے میں موجود جنگی جہازوں اور فضائی طیاروں کی پوزیشنز میں تبدیلی کی ہے۔

اسی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکا کا تیسرا طیارہ بردار بحری جہاز بھی ایران کے قریب پہنچ چکا ہے ۔ اگر صورتحال مزید بگڑتی ہے تو نہ صرف خطے میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے بلکہ عالمی سطح پر توانائی کی سپلائی اور تیل کی قیمتیں بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *