پاکستان نے قرض کی آخری قسط بھی ادا کر دی، متحدہ عرب امارات کو الوداع

پاکستان نے قرض کی آخری قسط بھی ادا کر دی، متحدہ عرب امارات کو الوداع

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے ابوظبی فنڈ کو ایک ارب ڈالر کی آخری قسط ادا کر کے یو اے ای کے تمام ڈپازٹس کی واپسی مکمل کر دی ہے جس کے بعد پاکستان نے مجموعی طور پر 3.45 ارب ڈالر کا قرض چکا دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک نے متحدہ عرب امارات سے لیے گئے تمام مالی ڈپازٹس کی واپسی مکمل کر دی ہے۔ اس سلسلے میں ابوظبی فنڈ کو ایک ارب ڈالر کی آخری ادائیگی بھی کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان نے اس سے قبل گزشتہ ہفتے 2.45 ارب ڈالر واپس کیے تھے جس کے بعد آج کی آخری قسط کی ادائیگی کے ساتھ یو اے ای کے تمام 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس مکمل طور پر واپس ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا ایران معاہدہ تاخیر کا شکار، تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یہ ادائیگی ملک کی مالی ذمہ داریوں کی بروقت تکمیل کا حصہ ہے اور اس سے مالی نظم و ضبط کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے 2018 میں متحدہ عرب امارات سے 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹس حاصل کیے تھے جبکہ 2023 میں مزید ایک ارب ڈالر کا قرض لیا گیا۔ اس کے علاوہ تقریباً 45 کروڑ ڈالر کا ایک پرانا قرض بھی شامل تھا جو تقریباً 30 سال قبل لیا گیا تھا۔

 اس ادائیگی سے پاکستان کے بین الاقوامی مالیاتی اعتماد میں بہتری آنے کی توقع ہے تاہم ملک کو آئندہ بھی مالیاتی استحکام کے لیے اصلاحات جاری رکھنی ہوں گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *