ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو بھاری ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دیدی

ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو بھاری ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دیدی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر عائد ٹیکس ختم نہ کیا گیا تو امریکا بھاری ٹیرف عائد کر سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی صدر نے برطانوی حکومت کی جانب سے امریکی ٹیک کمپنیوں پر لگائے گئے ڈیجیٹل ٹیکس کو ’غیر منصفانہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام امریکی کاروباری مفادات کے خلاف ہے۔

انہوں نے برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کو بالواسطہ پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ٹیکس پالیسی برقرار رہی تو امریکا جوابی کارروائی کے طور پر برطانوی مصنوعات پر بڑے پیمانے پر ٹیرف نافذ کر سکتا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اپنی کمپنیوں کے ساتھ امتیازی سلوک برداشت نہیں کرے گا اور اس معاملے پر سخت موقف اپنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا کا چین اور بھارت سمیت 16 ممالک پر نئے ٹیرف لگانے کا عندیہ

ماہرین کے مطابق یہ بیان امریکا اور برطانیہ کے درمیان تجارتی تعلقات میں کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے، کیونکہ دونوں ممالک پہلے ہی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ٹیکس کے معاملے پر اختلافات رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے 2020 میں 2 فیصد ڈیجیٹل سروس ٹیکس نافذ کیا تھا، جس پر نہ صرف ٹرمپ بلکہ ان کے پیشرو ڈیموکریٹ صدر جو بائیڈن نے بھی تنقید کی تھی ، یہ ٹیکس ایپل، گوگل اور میٹا جیسی بڑی امریکی ٹیک کمپنیوں پر لاگو ہوتا ہے۔

ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ کے بادشاہ چارلس آئندہ ہفتے امریکا کے دورے پر جانے والے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply