ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی جامعہ کراچی میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست ہوئی ۔
جامعہ کراچی پہنچنے پر اساتذہ، طلباء اور فیکلٹی ممبران نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا استقبال کیا۔
خصوصی نشست کے دوران اساتذہ اور طلباء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی عوام اور مسلح افواج قومی سلامتی کے خلاف کسی بھی خطرے کا متحد ہو کر مقابلہ کریں گے۔
اساتذہ نے اس موقع پر کہا کہ بغیر تحقیق معلومات پھیلانا معاشرتی انتشار اور غلط فہمیوں کا سبب بنتا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا تعلیمی اداروں سے رابطہ نوجوانوں کے اعتماد اور قومی سوچ میں اضافہ کرتا ہے۔
طلباء نے بھی اس نشست میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ملک کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے اور سوشل میڈیا پر دشمن کے گمراہ کن بیانیے کو ناکام بنائیں گے۔