شیخ وقاص اکرم کی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے متعلق مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

شیخ وقاص اکرم کی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے متعلق مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری انفارمیشن شیخ وقاص اکرم کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی ہے، جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پی سہیل آفریدی پر تنقید کی ہے۔

آڈیو پیغام میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اگر دھرنا دینا تھا تو پارٹی قیادت کو ایک رات پہلے آگاہ کرنا چاہیے تھا، اچانک کہا گیا کہ ارکان اسمبلی فوری پہنچیں، یہ کوئی مذاق ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی کے پاس ہیلی کاپٹر نہیں ہیں اور اکثر ارکان دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر ہیں، اس لیے فوری آمد ممکن نہیں۔

شیخ وقاص نے مزید کہا کہ اگر دھرنا دینا تھا تو پارٹی قیادت کو چاہیے تھا کہ پہلے اپنے 90 ارکان اسمبلی کے ساتھ منصوبہ بندی کرتے اور اس کے مطابق اقدامات اٹھاتے۔

یہ بھی پڑھیں: آمدن سے زائد اثاثے، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر امجد کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کے کسی رہنما کے پاس عمران خان کے طبی معائنے سے متعلق معلومات موجود تھیں اور اس کے باوجود یہ معاملہ پارٹی کی دیگر قیادت سے چھپایا گیا تو یہ نہایت سنگین جرم کے زمرے میں آتا ہے۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں مہمند نے کہا کہ اگر متعلقہ افراد کو پہلے سے عمران خان کی صحت سے متعلق صورتحال کا علم تھا تو پھر اس حوالے سے بروقت آگاہ کیوں نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض معاملات ذاتی نوعیت کے ہو سکتے ہیں، تاہم کچھ امور ایسے ہوتے ہیں جنہیں خفیہ رکھنا درست نہیں ہوتا۔

ہمایوں مہمند نے مزید کہا کہ جب پارٹی قیادت کے لیڈر کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہوں اور آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ موجود ہو، اور اس کے باوجود قیادت کو لاعلم رکھا جائے، تو یہ غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیادت اور کارکنان کو ایسے حساس معاملات میں اعتماد میں لینا ضروری ہوتا ہے، تاکہ شفافیت برقرار رہے اور غلط فہمیوں کا ازالہ کیا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *