ایرانی شہر بندر عباس میں دھماکا

ایرانی شہر بندر عباس میں دھماکا

ایران کے خلیجی ساحلی شہر بندرعباس میں ایک رہائشی عمارت میں زور دار دھماکا ہوا ہے، جس کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکا معلم بلیوارڈ کے علاقے میں واقع 8 منزلہ عمارت میں ہوا، جس کے نتیجے میں عمارت کی دو منزلیں منہدم ہو گئیں، جبکہ متعدد گاڑیاں اور قریبی دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔

سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ریسکیو اور فائر فائٹنگ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ایرانی میڈیا نے واضح کیا ہے کہ دھماکے میں پاسدارانِ انقلاب کے کسی کمانڈر کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی اہم ترین آبی گزر گاہ خطرے میں،ایران کی دو روزہ مشقوں پر امریکہ کا ریڈ الرٹ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *