وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ کا دورہ، دہشت گردی کے خلاف موثر کارروائیوں کو سراہا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ کا دورہ، دہشت گردی کے خلاف موثر کارروائیوں کو سراہا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہیں صوبے میں مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشت گرد حملوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور ہیڈ کمانڈر کوئٹہ بھی شریک تھے۔ بریفنگ کے دوران صوبے میں ہونے والی دہشت گرد سرگرمیوں، ان کے تدارک کے لیے کیے گئے اقدامات اور موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر آگاہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات کی بدولت دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا گیا۔ انہوں نے دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہداء نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا، اور دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 67 دہشتگرد ہلاک، مجموعی تعداد 108 ہوگئی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *