بلوچستان میں دہشتگردوں کو جہنم واصل کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

بلوچستان میں دہشتگردوں کو جہنم واصل کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

کوئٹہ: بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شرکت کی۔

نمازِ جنازہ میں کور کمانڈر بلوچستان، صوبائی وزراء، اراکینِ اسمبلی، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک کی سلامتی کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مستعدی اور کامیابی کے ساتھ دہشت گرد حملوں کو ناکام بنایا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو توڑ نہیں سکتیں بلکہ قوم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گرد عناصر ریاست کی طاقت اور عوام کے عزم کے سامنے کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 67 دہشتگرد ہلاک، مجموعی تعداد 108 ہوگئی

Related Articles