گنبدِ خضریٰ پر برستی بارش کے سحر انگیز مناظر، بارانِ رحمت سے شہرِ نبیﷺ کا موسم خوشگوار ہو گیا

گنبدِ خضریٰ پر برستی بارش کے سحر انگیز مناظر، بارانِ رحمت سے شہرِ نبیﷺ کا موسم خوشگوار ہو گیا

شہرِ رسولﷺ، مدینہ منورہ اور اس کے گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی موسلادھار بارش نے فضا کو معطر اور موسم کو انتہائی خوشگوار بنا دیا ہے۔

مسجدِ نبویﷺ اور بالخصوص گنبدِ خضریٰ پر برسنے والی بارانِ رحمت کے روح پرور مناظر نے زائرین اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل موہ لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مکہ اور مدینہ منورہ میں بارش، زائرین کا بارانِ رحمت کے دوران طواف کعبہ

گزشتہ روز شروع ہونے والی بارش کے نتیجے میں مسجدِ نبویﷺ  کے صحن اور ملحقہ علاقوں میں ہر طرف رحمتوں کا نزول ہوا۔ گنبدِ خضریٰ پر برستی بارش کے دلفریب مناظر دیکھ کر زائرین کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں اور انہوں نے اس ایمان افروز ماحول میں اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں مانگیں اور اس عظیم نعمت پر شکر ادا کیا۔

بارش کے باعث موسم میں خنکی پیدا ہو گئی ہے جس سے زائرین کو شدید گرمی سے بڑی راحت ملی ہے۔ مسجدِ نبویﷺ کی انتظامیہ کی جانب سے صحنوں میں فوری صفائی کے انتظامات کیے گئے تاکہ نمازیوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب کا خدشہ ، محکمہ شہری دفاع نے خبردار کر دیا

سوشل میڈیا پر بھی گنبدِ خضریٰ اور مسجدِ نبویﷺ میں بارش کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جنہیں دیکھ کر عالمِ اسلام کے عقیدت مند وجد کی کیفیت میں ہیں۔ 16 اپریل 2026 کو ہونے والی اس بارش نے شہرِ مدینہ کو ایک بار پھر حسن اور رحمت کے نور سے نہلا دیا ہے۔

واضح رہے کہ مدینہ منورہ میں آخری مرتبہ 20 دسمبر کو بارش ہوئی تھی،جسے مکہ اور مدینہ منورہ میں موسم سرما کی بارش ، زائرین نے بارش کے دوران بھی طواف کعبہ جاری رکھا۔ اس سے مکہ کے نواحی علاقوں میں بھی خوب بارش ہوئی، زائرین نے بارش پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *