بابر اعظم ہمیشہ سے ہی ورلڈ کلاس تھا ، اظہر محمود نے ناقدین کو خاموش کروادیا

بابر اعظم ہمیشہ سے ہی ورلڈ کلاس تھا ، اظہر محمود نے ناقدین کو خاموش کروادیا

سابق قومی کھلاڑی و پشاور زلمی کے اسسٹنٹ اور باولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ بابراعظم ہمیشہ سے ہی ورلڈ کلاس تھا۔

کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ پاکستان میں 180 یا 190 کے اسٹرائیک ریٹ والا کوئی دوسرا پلیئر نہیں، بابر اعظم کے ساتھ آپ کو تسلسل ملتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :زلمی کا جو مومینٹم بن گیا ہے اسکو برقرار رکھنے کی کوشش کرینگے ، بابر اعظم

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنا شیڈول دیکھ کر پی ایس ایل کیلئے سکواڈ بنایا تھا، پر امید ہوں کہ ہمارے پاس ملک میں کافی ٹیلنٹ ہے، اہم چیز یہ ہے کہ اس ٹیلنٹ کو ٹھیک طرح استعمال کیا جائے۔

خیال رہے کہ پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے گلیڈی ایٹرز کے خلاف اننگز میں اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی بارہویں سنچری 52 گیندوں پر سکور کی، جس میں 6 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی 20 کرکٹ، بابر اعظم نے کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ویرات کوہلی کی 47 شراکتوں کا ریکارڈ بھی برابر کرنے میں کامیاب ہوگئے، اُنہوں نے میچ میں کوشال مینڈس کے ساتھ دوسری وکٹ پر 135 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی ، اس کے علاوہ پشاور زلمی کی ٹیم پی ایس ایل کی تاریخ کا تیسرا سب سے بڑا مجموعہ اسکور کرنے میں کامیاب رہی۔

اس سنچری کے ساتھ ہی بابر اعظم پی ایس ایل میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں کامران اکمل، رائیلی روسو اور عثمان خان کے برابر آ گئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *