عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں کو بڑا جھٹکا، مارکیٹ ہل گئی

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں کو بڑا جھٹکا، مارکیٹ ہل گئی

امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ فوجی کارروائیوں اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مالیاتی منڈیاں شدید اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں جس کے اثرات قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ پر بھی نمایاں طور پر مرتب ہوئے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں غیر معمولی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں جہاں سرمایہ کاروں نے غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر محتاط حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے اپنے سرمایہ کاری فیصلوں پر نظرثانی کی اس کے نتیجے میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت 150 ڈالر سے زائد کمی کے بعد تقریباً 4 ہزار 185 ڈالر کی سطح تک آ گئی جبکہ چاندی کی قیمت بھی 3 ڈالر 86 سینٹ کم ہو کر 64 ڈالر 62 سینٹ فی اونس پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی صارفین کیلئےبڑی خوشخبری، فی یونٹ بڑی کمی کر دی گئی،نوٹفکیشن جاری

 اس سے قبل گزشتہ کاروباری روز عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 28 ڈالر 29 سینٹ اضافے کے بعد 4 ہزار 326 ڈالر 27 سینٹ فی اونس تک جا پہنچی تھی تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کے لیے فروخت میں اضافے اور مارکیٹ رجحانات میں تبدیلی کے باعث قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

 مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی عالمی مالیاتی منڈیوں میں بے یقینی اور سرمایہ کاروں کے بدلتے ہوئے رویوں کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے۔

editor

Related Articles