ایف بی آر کا بحریہ ٹاؤن کی 527 کنال اراضی نیلام کرنے کا اعلان

ایف بی آر کا بحریہ ٹاؤن کی 527 کنال اراضی نیلام کرنے کا اعلان

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بحریہ ٹاؤن سے واجب الادا ٹیکس کی وصولی کے لیے اقدامات تیز کرتے ہوئے مری میں واقع ایک بڑی اراضی کی نیلامی کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ بحریہ ٹاؤن سے منسلک مجموعی ریکوری ہدف 26 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تازہ ترین نیلامی میں تحصیل مری میں واقع 527 کنال اور 10 مرلہ اراضی شامل ہے، جسے نفاذی کارروائیوں کے تحت 16 فروری کو نیلام کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بحریہ ٹاؤن کی مشہور روبیش مارکی نیلامی میں خریدنے والے مصور عباسی کون ہیں؟

اس سے قبل ایف بی آر نے اسلام آباد کے پارک روڈ پر واقع بحریہ ٹاؤن کا ایک پلاٹ کامیابی سے نیلام کیا تھا، جس سے حاصل ہونے والی 2.05 ارب روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی گئی۔

ٹیکس اتھارٹی نے گزشتہ ہفتے کراچی میں بحریہ ٹاؤن ٹاور سے منسلک ایک جائیداد کی نیلامی سے متعلق عوامی نوٹس بھی جاری کیا تھا، جو مختلف شہروں میں ریکوری کارروائیوں کے دائرہ کار میں توسیع کی نشاندہی کرتا ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق کراچی میں بحریہ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والی ضبط شدہ جائیدادوں کی خرید و فروخت اور منتقلی ایف بی آر کی پیشگی اجازت کے بغیر ممنوع ہے، اور بغیر اجازت کی گئی کسی بھی لین دین کو غیر قانونی تصور کیا جائے گا۔

حکام نے مزید بتایا کہ ضبط شدہ جائیدادوں سے متعلق اعتراضات یا دعوے موجودہ ٹیکس قوانین کے تحت جائزے کے لیے اسلام آباد میں واقع لارج ٹیکس پیئر آفس میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *