پاکستان کی جانب سے بھارت کیساتھ میچ بائیکاٹ کے فیصلے کے بعد آئی سی سی چیئرمین جے شاہ سوشل میڈیا صارفین کے ہاتھوں مذاق کا نشانہ بن گئے ، جے شاہ اور بھارتی بورڈ کو عالمی سطح پر جگ ہنسائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
خاص طور پر ٹوئٹر (ایکس) پر صارفین نے جے شاہ کے کردار، بی سی سی آئی کے اثر و رسوخ اور عالمی کرکٹ میں طاقت کے توازن پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جے شاہ کی قیادت میں آئی سی سی پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ بائیکاٹ کے اعلان پر سخت پابندیاں لگانے پر غور کر رہی ہے، اس خبر کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہو گیا، جہاں ایک طرف تو پاکستان کے فیصلے کو سراہا جارہا اور پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کو داد دی جارہی ہے وہیں صارفین نے جے شاہ کو بھی نہیں بخشا۔
Mohsin Naqvi to Jay Shah conversation be like: pic.twitter.com/ZM24Th32Si
— Daniyal (@Daniyal550) February 1, 2026
Sir Mohsin Naqvi has made the entire cricket community of Pakistan and Bangladesh very Proud by taking a strong decision against Jay Shah and India#T20WorldCup2026 pic.twitter.com/RjvK4tsn49
— Ahsan (@ahsan_shah90) February 1, 2026
، اس کے ساتھ صارفین نے آئی سی سی کو “غیر جانبدار کے بجائے بھارتی مفادات کا محافظ” قرار دینا شروع کر دیا، جبکہ کئی صارفین نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ “آئی سی سی اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نہیں بلکہ انڈین کرکٹ کونسل بن چکی ہے”۔
بعض صارفین نے جے شاہ کی تصاویر اور بیانات کے ساتھ میمز شیئر کرتے ہوئے انہیں عالمی کرکٹ کا “غیر اعلانیہ بادشاہ” قرار دیا ، کئی پوسٹس میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ اگر پاکستان کو سزا دی جاتی ہے تو کیا یہی اصول بھارت پر بھی لاگو ہوں گے؟
ایک ٹویٹ میں آئی سی سی، جے شاہ اور بی سی سی آئی کو عالمی سطح پر “سبکی” کا سامنا قرار دیا گیا جس میں صارف کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت جانے سے انکار کیا، پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ بائیکاٹ کیا، جبکہ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچز سری لنکا منتقل کیے گئے ، انگلینڈ اور آسٹریلیا نے بھارت میں نیپاہ وائرس کے پھیلاؤ کے باعث کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، جس کے بعد بھارت کو کرکٹ دنیا کے لیے خطرے کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
🚨 GLOBAL HUMILIATION FOR ICC, JAY SHAH AND BCCI 🚨
– The Bangladesh cricket team reportedly refused to travel to India for the T20 World Cup due to security threats.
– Pakistan refused to travel to India, with their T20 World Cup matches shifted to Sri Lanka.
– Pakistan also… pic.twitter.com/MqTbjMwyRA
— Rayham (@RayhamUnplugged) February 2, 2026
ٹوئٹر پر کئی صارفین نے حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئی سی سی نے پاکستان کو سزا دینے کی کوشش کی تو یہ عالمی کرکٹ میں طاقت کے عدم توازن کو مزید بے نقاب کرے گا۔ بعض صارفین نے پی سی بی کی جانب سے ہم خیال بورڈز اور ایسوسی ایٹ ممالک کے ساتھ نیا عالمی کرکٹ ادارہ بنانے کی تجویز کو بھی بھرپور حمایت دی۔
🚨 JAY SHAH IN TROUBLE 🚨
– If the Jay Shah-led ICC moves to punish the PCB over an India match boycott, Pakistan is ready to challenge the BCCI’s dominance in world cricket.
– PCB is also considering forming a new International cricket body with like-minded boards and… pic.twitter.com/5W7UyR3HR5
— Salman. (@TsMeSalman) February 2, 2026


