سونے کی قیمت تین دن کمی کے بعد پھر بڑھ گئی،قیمت پانچ لاکھ سے تجاوز

سونے کی قیمت تین دن کمی کے بعد پھر بڑھ گئی،قیمت پانچ لاکھ سے تجاوز

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں مسلسل تین روزہ مندی کے بعد منگل کے روز سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک بار پھر پانچ لاکھ روپے کی حد سے تجاوز کر گئی۔

بازار ذرائع کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں چوبیس کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں 13 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 5 لاکھ 4 ہزار 62 روپے ہو گئی۔ اسی طرح دس گرام چوبیس کیرٹ سونا 11 ہزار 745 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 32 ہزار 151 روپے تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد تاریخی کمی،مارکیٹ میں بھونچال

منگل کے روز چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ چاندی 416 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 821 روپے کی سطح پر آ گئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ تین دنوں کے دوران پاکستان میں فی تولہ سونا مجموعی طور پر 82 ہزار 500 روپے تک سستا ہو چکا تھا، جس کے بعد آج کی بحالی کو غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی منگل کے روز سونے کی قیمت میں نمایاں بہتری دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 137 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 814 ڈالر کا ہو گیا۔ تاہم عالمی سطح پر گزشتہ تین روز کے دوران فی اونس سونے کے دام مجموعی طور پر 825 ڈالر تک نیچے آ چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں زبردست دھماکہ،تیسرے دن بھی ہزاروں روپے کی ریکارڈ کمی

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں اچانک اور شدید گراوٹ کے باعث گولڈ مارکیٹس میں کھربوں ڈالر مالیت کا نقصان ہوا، جس کے اثرات براہ راست مقامی مارکیٹس پر بھی مرتب ہوئے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ قیمتوں میں آج بحالی دیکھنے میں آئی ہے، تاہم گولڈ مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال بدستور برقرار ہے اور آئندہ دنوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا خدشہ موجود ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *