چکن اور برائلر گوشت کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر

چکن  اور برائلر گوشت کی قیمتوں  سے متعلق بڑی خبر

بسنت فیسٹیول کے باعث لاہور میں چکن گوشت کی مانگ بڑھنے سے قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

گزشتہ دو دنوں کے دوران برائلر گوشت کی قیمت میں مجموعی طور پر 29 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ صرف آج برائلر گوشت 8 روپے فی کلو مزید مہنگا ہو گیا۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق آج لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 548 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔ فارم ریٹ پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 350 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم سپلائی کے دوران سیلرز کو زندہ برائلر 360 روپے فی کلو کے حساب سے فراہم کی گئی۔ اسی طرح زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 364 روپے جبکہ پرچون قیمت 378 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ہے اور فارمی انڈے 337 روپے فی درجن کی قیمت پر فروخت ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بسنت کا رنگ ، پتنگ اور ڈورکی ریکارڈ فروخت،انتظامیہ کے نئے فیصلے

تاجروں کے مطابق بسنت فیسٹیول کے دوران گھریلو تقاریب اور تقریبات میں اضافے کے باعث چکن کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث قیمتوں پر دباؤ آیا ہے۔ شہریوں نے چکن کے نرخوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

Related Articles