عمران خان کی صحت سے متعلق اہم انکشافات، بشریٰ بی بی نے اہم پیغام پہنچا دیا

عمران خان کی صحت سے متعلق  اہم انکشافات، بشریٰ بی بی نے اہم پیغام پہنچا دیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاس بشریٰ بی بی کے دو پیغامات آئے ہیں، جن میں بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اہم معلومات دی گئی ہیں۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق بشریٰ بی بی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ میں شدید تکلیف تھی، جس کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں پمز اسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج تین ماہ بعد بشریٰ بی بی کی فیملی کو ملاقات کی اجازت ملی، تاہم اس ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی موجود نہیں تھے۔ ان کے مطابق ملاقات صرف بشریٰ بی بی سے ہوئی اور اس دوران کسی قسم کی سیاسی گفتگو نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جمرود میں تحریک انصاف جلسے کی تیاریاں عروج پر، عمران خان کی رہائی کے حوالے سے بڑا اعلان متوقع

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی طبیعت پہلے سے قدرے بہتر ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ بشریٰ بی بی کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو اسپتال لے جانے کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ ملاقات کے دوران 8 فروری یا کسی سیاسی معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی اور گفتگو مکمل طور پر صحت اور خاندانی امور تک محدود رہی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *