لاہور میں بسنت کا رنگ ، پتنگ اور ڈورکی ریکارڈ فروخت،انتظامیہ کے نئے فیصلے

لاہور میں بسنت کا رنگ ، پتنگ اور ڈورکی ریکارڈ فروخت،انتظامیہ کے نئے فیصلے

لاہور میں بسنت کا رنگ ، پتنگ اور ڈورکی فروخت نے سب کو حیران کر دیاہے۔ بسنت کی روایتی فضا بننے لگی ہے اور اس کے ساتھ ہی پتنگوں، گڈوں، گڈیوں اور ڈور کی مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی اعداد و شمار نے بسنت سے جڑے کاروبار کی وسعت کو واضح کر دیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق بسنت سے قبل کے صرف دو دنوں میں پتنگوں اور متعلقہ سامان کی خرید و فروخت کا حجم چونتیس کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ پہلے روز سولہ کروڑ جبکہ دوسرے روز اٹھارہ کروڑ روپے کا کاروبار ریکارڈ کیا گیا، جو حالیہ برسوں میں ایک نمایاں اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا بسنت کے متعلق اہم فیصلہ، مزید 4اضلاع کیلئے بڑا حکم جاری

اعداد و شمار کے مطابق دوسرے دن لاہور بھر میں چھ لاکھ سے زائد گڈے، گڈیاں اور پتنگیں فروخت ہوئیں، جب کہ پتنگ بازی میں استعمال ہونے والی ڈور کے پندرہ ہزار سے زائد پنے بھی مارکیٹ سے ہاتھوں ہاتھ نکل گئے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ بسنت قریب آتے ہی طلب میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے مطابق پتنگ سازی سے وابستہ ہزاروں افراد کا روزگار اس سرگرمی سے جڑا ہوا ہے اور حالیہ فروخت نے کاریگروں اور دکانداروں میں نئی امید پیدا کر دی ہے۔ دوسری جانب شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے واضح پالیسی نہ ہونے کے باوجود بسنت کی تیاریوں نے ایک بار پھر لاہور کو رنگوں میں رنگ دیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *