ماحول کے تحفظ کے لیے انوکھا قدم، درختوں کے حقوق تسلیم

ماحول کے تحفظ کے لیے انوکھا قدم، درختوں کے حقوق تسلیم

کینیڈا کے صوبے کیوبیک کی بلدیہ ٹیراس وودروئیل نے ایک منفرد اور تاریخی اقدام کرتے ہوئے درختوں کو باضابطہ طور پر جاندار ہستی قرار دے دیا ہے۔

بلدیاتی کونسل نے متفقہ قرارداد کے ذریعے درختوں کے بنیادی حقوق کو تسلیم کیا، جن میں زندہ رہنے، قدرتی انداز میں بڑھنے، اپنی ساخت برقرار رکھنے اور قدرتی طور پر دوبارہ نشوونما پانے کا حق شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں :غار میں ستاروں بھرا آسمان ، اندھیرے میں روشنی بکھیرنے والے انوکھے کیڑ ے

بلدیہ کے مطابق اس فیصلے کا مقصد درختوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور انہیں ماحول کا ایک باوقار اور ناگزیر حصہ تسلیم کرنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ درخت صرف قدرتی وسائل نہیں بلکہ ماحولیاتی نظام کے بنیادی ستون ہیں، اس لیے ان کے تحفظ کے لیے نئے طرزِ فکر کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طیارے صاف کرنے والے ملازم نے کمرشل پائلٹ بن کر تاریخ رقم کر دی

اس اقدام کے بعد ٹیراس وودروئیل کینیڈا کی پہلی بلدیہ بن گئی ہے جس نے درختوں کو باضابطہ طور پر موروثی حقوق رکھنے والی جاندار ہستی کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے فیصلے موسمیاتی تبدیلی، جنگلات کے تحفظ اور ماحول دوست پالیسیوں کو فروغ دینے کی عالمی کوششوں کا حصہ ہیں، جن کا مقصد قدرتی وسائل کے تحفظ کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

editor

Related Articles