ٹی 20ورلڈ کپ،حکومت نے بھارت کیساتھ میچ کھیلنے سے متعلق بڑا اعلان کردیا

ٹی 20ورلڈ کپ،حکومت نے بھارت کیساتھ میچ کھیلنے سے متعلق بڑا اعلان کردیا

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں شیڈول کے مطابق ورلڈ کپ کا میچ کھیلیں گی جوکہ پندرہ فروری کو ہوگا ،اب حتمی فیصلہ ہو گیا ہے اور حکومت کی طرف سے بھی اعلان کردیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم  بھارت کے ساتھ اپنا شیڈول  میچ کھیلے گی

اس سے قبل  سری لنکا کے صدر نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پاک بھارت میچ کھیلنے کی درخواست کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ ہے، اس لیے پاکستان کو یہ میچ کھیلنا چاہیے۔

  وزیر اعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کی درخواست پر مثبت ردعمل دیا اور میچ کھیلنے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان بھارت کے ساتھ اپنا شیڈول شدہ میچ کھیلے گا، جس کا باضابطہ اعلان کردیا گیا  ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، اہم ٹیم کے کپتان کا ایونٹ سے باہر ہونیکا خدشہ

 سری لنکا کے صدر کے علاوہ بنگہ دیش سمیت کئی دیگر ممالک نے بھی وزیر اعظم سے رابطہ کیا اور بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے کی درخواست کی تھی۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ سری لنکا نے مشکل ادوار میں پاکستان کا ساتھ دیا اور پاکستان میں کرکٹ جاری رکھی، اس لیے یہ فیصلہ مناسب ہے۔

  یو اے ای نے بھی اس معاملے پر نظرثانی کی درخواست کی تھی جبکہ برطانوی کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان بھارت میچ کھیلنے کی حمایت کی تھی حکومت اعلان کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ میچ پندرہ فروری کو شیڈول کے مطابق ہی کھیلا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *