بارش یا تیز دھوپ؟پیر کے روز موسم کیسا رہے گا؟

بارش یا  تیز دھوپ؟پیر کے روز موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات اور پیر کے دن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم بعض بالائی اور پہاڑی علاقوں میں موسم کی صورتحال مختلف رہ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پیر کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم کوہستان، کوہاٹ، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں :آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم مری، گلیات اور قریبی پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرمی رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے زیادہ تر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، تاہم بالائی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

editor

Related Articles