سری لنکا کے صدر انوراکمارا ڈسانائیکے نے سوشل میڈیا پر ایک خصوصی پیغام شیئر کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور کھیلوں کے فروغ پر زور دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن صدر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا ’شکریہ وزیراعظم شہباز شریف‘ اور کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے یقینی بنایا کہ ’ہم سب کا پیارا کھیل جاری رہے‘۔ ان کا اشارہ کرکٹ اور خاص طور پر کولمبو میں شیڈول پاک بھارت میچ کی جانب تھا، جس کا شائقین بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
Thank you Prime Minister @CMShehbaz for ensuring the game we all love goes on. Delighted that the eagerly awaited India and Pakistan match at the ongoing T20 Cricket World Cup in Colombo will proceed as planned.
As co-host of the tournament, Sri Lanka thanks the @ICC and all…
— Anura Kumara Dissanayake (@anuradisanayake) February 9, 2026
انوراکمارا ڈسانائیکے نے کہا کہ کولمبو میں پاک بھارت میچ نہ صرف کھیل کا ایک بڑا ایونٹ ہے بلکہ یہ خطے میں کھیلوں کے ذریعے روابط کو فروغ دینے کی علامت بھی ہے۔ انہوں نے آئی سی سی اور دیگر متعلقہ فریقین کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے میچ کے انعقاد میں مثبت کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت میچ، پاکستان کی اہم شرط، آئی سی سی، بنگلہ دیش حکام اور محسن نقوی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

