صرف 10,972 روپے ماہانہ پر آئی فون 17 حاصل کریں، طریقہ کار جانئے

صرف 10,972 روپے ماہانہ  پر آئی فون 17 حاصل کریں، طریقہ کار جانئے

پاکستان میں ایپل کے مستند ڈسٹری بیوٹر GNEXT Technologies نے iPhone 17 Pro کی آسان قسطوں پر خریداری کی سہولت فراہم کر دی ہے، جس سے صارفین فون کو بڑی پیشگی ادائیگی کیے بغیر حاصل کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صارفین اس ڈیوائس کو ماہانہ 10,972 روپے سے خرید سکتے ہیں اور یہ قسطیں 36 ماہ تک 0 فیصد سود کے ساتھ ادا کی جا سکتی ہیں، جو MCB بینک کے فنانسنگ پلان کے تحت دستیاب ہے۔ اس منصوبے کے تحت صارفین سے کوئی پروسیسنگ فیس نہیں لی جاتی جبکہ فون پی ٹی اے کی منظوری شدہ ہے اور 100 فیصد اصل اور نیا یونٹ فراہم کیا جاتا ہے۔

iPhone 17 Pro کے خریداروں کو اضافی قیمت کے بغیر SHIELD+ پروٹیکشن بھی فراہم کی جاتی ہے، جس میں ایک سال کی ایکسٹینڈڈ وارنٹی، ایک بار فرنٹ اسکرین کی مفت تبدیلی، ایک بار بیک گلاس کی مفت تبدیلی اور 20W ایپل برانڈیڈ ایڈاپٹر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نئی پالیسی کے بعد آئی فون 15 پر کتنا پی ٹی اے ٹیکس دینا گا؟ تفصیلات سامنے آگئی

اس آسان قسطی پلان کے ذریعے صارفین نہ صرف فون خرید سکتے ہیں بلکہ ڈیوائس پروٹیکشن اور اضافی لوازمات بھی حاصل کر سکتے ہیں، جس سے بڑی پیشگی ادائیگی کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے۔ مزید معلومات اور قسطی منصوبے کے طریقہ کار کے لیے صارفین MCB ہیلپ لائن 042/021-111000622 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *