کراچی میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن نے بیرونِ ملک سے درآمد ہونے والے پرانے اور استعمال شدہ موبائل فونز کے لیے نئی کسٹمز ویلیوز مقرر کر دی ہیں۔ یہ نئی ویلیوز صرف استعمال شدہ اور پرانے موبائل فونز پر لاگو ہوں گی۔
اس فیصلے کے نتیجے میں ان موبائل فونز پر ادا کیا جانے والا مجموعی پی ٹی اے (PTA) ٹیکس نمایاں طور پر کم ہو گیا ہے۔ اس تبدیلی سے ایپل، سام سنگ، گوگل اور ون پلس سمیت کئی معروف برانڈز متاثر ہوئے ہیں۔
پاکستان میں iPhone 15 سیریز کے لیے نئی PTA ٹیکس تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔ iPhone 15 کو امریکا میں 799 ڈالر میں لانچ کیا گیا تھا، تاہم اس وقت اس کا استعمال شدہ یا ریفربشڈ ماڈل بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریباً 300 سے 400 ڈالر میں دستیاب ہے۔ حساب کتاب کو آسان بنانے کے لیے 350 ڈالر کی قیمت لی گئی ہے، جو موجودہ ڈالر ریٹ کے مطابق تقریباً 97,800 روپے بنتی ہے۔
نئی کسٹمز ویلیو کے مطابق iPhone 15 پر PTA ٹیکس CNIC پر 34,101 روپے جبکہ پاسپورٹ پر 31,640 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اس حساب سے iPhone 15 کی متوقع کل قیمت تقریباً 130,000 روپے یا اس سے زائد بنتی ہے۔
اسی طرح iPhone 15 Plus کی استعمال شدہ قیمت تقریباً 370 ڈالر بتائی گئی ہے، جو پاکستانی روپے میں تقریباً 103,465 روپے کے برابر ہے۔