پاک سوزوکی کمپنی نے ملک بھر کے صارفین کے لیے گاڑی اپ گریڈ کرنے کے عمل کو آسان بنانے کے مقصد سے سوزوکی ایکسچینج پروگرام متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت صارفین اپنی پرانی گاڑی کے بدلے نئی یا سوزوکی سرٹیفائیڈ استعمال شدہ گاڑی حاصل کر سکتے ہیں۔
اس پروگرام کے تحت صارفین اپنی موجودہ گاڑی کسی بھی مجاز سوزوکی ڈیلرشپ پر لے جا سکتے ہیں، جہاں 130 نکاتی جامع معائنہ کیا جاتا ہے۔ جانچ کے بعد صارف کو اس کی استعمال شدہ گاڑی کی بہترین ممکنہ قیمت کی پیشکش کی جاتی ہے۔ اس کے بعد صارف صرف قیمت کا فرق ادا کر کے نئی یا سوزوکی سرٹیفائیڈ استعمال شدہ گاڑی حاصل کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاکھوں روپے کی بچت، پاک سوزوکی کیجانب سے ایوری وی ایکس آر پر بڑی رعایت
کمپنی حکام کے مطابق یہ پروگرام استعمال شدہ گاڑی فروخت کرنے کے روایتی جھنجھٹ سے نجات فراہم کرتا ہے۔ صارفین کو اپنی نئی سوزوکی گاڑی کی ترجیحی بنیادوں پر ڈیلیوری، فوری ادائیگی اور مکمل شفافیت کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس عمل میں کوئی خفیہ چارجز، کوئی مڈل مین اور کوئی کمیشن شامل نہیں ہوگا۔ تمام لین دین سوزوکی کی مجاز ڈیلرشپس کے ذریعے کیا جائے گا، جس سے شفاف اور منصفانہ ڈیل یقینی بنائی جائے گی۔
مزید پڑھیں:سوزوکی پاکستان کا گریفائٹ گرے رنگ میں گاڑیوں کی پروڈکشن بند کرنے کا فیصلہ
مزید برآں، سوزوکی اس بات کی ضمانت دیتی ہے کہ استعمال شدہ گاڑی کی فروخت مکمل دستاویزات کی منتقلی کے بعد ہی کی جائے گی، تاکہ صارفین کو مستقبل میں کسی قانونی یا ملکیتی مسئلے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
گاڑی اپ گریڈ کرنے کے خواہشمند افراد اپنے قریبی مجاز سوزوکی تھری ایس ڈیلرشپ سے رجوع کر کے اس پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
پیش کش سے فائدہ اٹھانے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں https://suzukipakistancustomer.com/exchanged_form

