عمران خان کو طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہا کرنے کی نئی درخواست دائر

عمران خان کو طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہا کرنے کی نئی درخواست دائر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے طبی بنیادوں پر ضمانت کی نئی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ بانی تحریک انصاف دائیں آنکھ کی سنگین بیماری میں مبتلا ہیں اور جیل میں مناسب علاج ممکن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا رابطہ، عمران خان کے طبی معائنے سے متعلق اہم پیش رفت

درخواست کے مطابق دائیں آنکھ میں خون کے لوتھڑے کے باعث بینائی شدید متاثر ہو چکی ہے اور موجودہ حالات میں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد رہ گئی ہے۔ بیماری کی تشخیص پمز کے ڈاکٹر محمد عارف نے کی تھی، جنہوں نے واضح کیا کہ فوری اور خصوصی علاج کی ضرورت ہے، جو جیل میں ممکن نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کی عمر 73 سال ہے اور طبی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے تاکہ وہ مناسب علاج کروا سکیں۔

اسی دوران، عمران خان کی جانب سے توشہ خان ٹو کیس اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بھی سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں، جس سے ان کے قانونی معاملات میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

سابق وزیراعظم کے وکلاء نے عدالت سے مؤقف اختیار کیا کہ انسانی حقوق اور طبی ضروریات کے پیش نظر فوری ضمانت دینا ناگزیر ہے، تاکہ کسی غیر متوقع اور سنگین صحت کے خطرے سے بچا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *