پہلگام واقعہ کو ایک سال گزرنے کے باوجود گودی میڈیا آج بھی گرے ہوئے رافیل کو یاد کرکے رو رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کے شہری کا ویڈیو بیان وائرل
Home - آزاد انتخاب - پہلگام واقعہ کو ایک سال گزرنے کے باوجود گودی میڈیا آج بھی گرے ہوئے رافیل کو یاد کرکے رو رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کے شہری کا ویڈیو بیان وائرل
مقبوضہ کشمیر سے پاکستان کی محبت کا ایک اور ثبوت سامنے آ گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک نئی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک کشمیری نوجوان نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک مرتبہ پھر بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کو بے نقاب کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نوجوان نے پہلگام کی وہی جگہ دکھائی جہاں بھارتی فوج کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن کیا گیا تھا۔ اس موقع پر مذکورہ نوجوان نے مودی کی پالیسیوں اور پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو بھارت اور مودی سرکار کے لئے “ذلت” قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی کی پالیسیاں حقیقت کو چھپانے کی ناکام کوشش ہیں۔
نوجوان نے اپنے پیغام میں پاکستان کے ساتھ محبت کا بھی کھل کر اظہار کیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان کے ساتھ ہیں۔ اس نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ “انشا اللہ عاصم منیر بھائی کشمیر کی آزادی میں کامیاب ہوں گے”۔