وفاقی ادارۂ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.33 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 13.98 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ گزشتہ ہفتے یہ شرح 12.16 فیصد تھی۔
ادارۂ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 9 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ 23 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں آلو کی قیمت میں 3.13 فیصد، بریڈ میں 0.91 فیصد اور کوکنگ آئل میں 0.69 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ انڈے، مٹن، چکن اور گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔
دوسری جانب حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 27.65 فیصد اور پیاز کی قیمت میں 9.35 فیصد کمی ہوئی۔ اسی طرح ڈیزل، ایل پی جی، آٹے اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔