اسپین میں رہائش کیساتھ پائیں خطیر رقم بھی، پاکستانیوں کیلئے زبردست موقع

اسپین میں رہائش کیساتھ پائیں خطیر رقم بھی، پاکستانیوں کیلئے زبردست موقع

اگر آپ بیرون ملک جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اسپین کی ایک منفرد اسکیم آپ کے لیے زبردست موقع ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ  اسپین حکومت 2026 میں ان افراد کو جو کم از کم دو سال کے لیے اپنے خاندان سمیت وہاں منتقل ہونے کو تیار ہوں، €15,000 (تقریباً 50 لاکھ پاکستانی روپے) تک کی مالی معاونت فراہم کرے گی۔

 اس سکیم کی خاص بات یہ ہے کہ یہ خاص طور پر ان ریموٹ ورکرز کے لیے ہے جو اسپین کے شمالی علاقے ایمبروز ویلی میں منتقل ہونا چاہتے ہیں۔

اس اسکیم کا مقصد ایمبروز ویلی کی آبادی کو بڑھانا ہے کیونکہ حالیہ سالوں میں اس علاقے کی آبادی کم ہو رہی ہے، حکومت نے اس مقصد کے لیے €2 ملین (تقریباً 22 کروڑ روپے) کا بجٹ مختص کیا ہے جس میں 200 سے زائد پیشہ ور افراد کو ہاؤسنگ، زمین اور دیگر ضروریات کے لیے مالی امداد دی جائے گی۔

اس کی درخواستیں عام طور پر ستمبر کے وسط میں آن لائن وصول کی جائیں گی اور تین ماہ کے اندر درخواست دہندگان کو جواب دیا جائے گا۔

اس پروگرام میں حصہ لینے کے لیے درخواست گزاروں کو اسپین کا قانونی رہائشی ہونا ضروری ہے یا اسپین کی ڈیجیٹل نومیڈ ویزا اسکیم کے تحت آنا ہوگا، ا سکے ساتھ ہی وہ لوگ جو  گزشتہ چھ مہینوں میں ایمبروز ویلی میں نہیں رہے ہوں ۔

پرتگال کا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا 2026: پاکستانیوں کے لیے ایک اور بہترین آپشن

پرتگال بھی پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل نومیڈ ویزا (D8 ویزا) پیش کر رہا ہے جو فری لانسرز اور ریموٹ ورکرز کو ایک سال کے لیے پرتگال میں قانونی طور پر رہنے اور کام کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

البتہ اس ویزا کے لیے چند بنیادی شرائط ہیں جن میں عمر کی حد  کم از کم 18 سال ، پرتگال کے کم از کم چار گنا ماہانہ اجرت (تقریباً €3,480) کا مستقل ذریعہ آمدنی، صحت کی انشورنس، اور شفاف کریمنل ریکارڈ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : روزگار کیلئے بیرون ملک جانیوالے افراد پر بڑی شرط عائد

پرتگال کا یہ ویزا خاص طور پر غیر یورپی ممالک کے شہریوں کے لیے ہے اور اسے اکتوبر 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا،  درخواست دہندگان کو اپنی رہائش کا انتظام بھی کرنا ہوگا اور کام کی نوعیت ریموٹ یا فری لانسنگ کی ہونی چاہیے،  ویزا کے ذریعے پاکستانی پیشہ ور افراد کو یورپ میں قانونی اور آسان طریقے سے کام کرنے کا موقع ملتا ہے۔

اگر آپ 2026 میں بیرون ملک منتقل ہونے کے خواہشمند ہیں تو اسپین اور پرتگال کی یہ اسکیمز آپ کے لیے زبردست مواقع فراہم کر رہی ہیں ، اسپین کی جانب سے €15,000 کی مالی معاونت اور پرتگال کا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا، دونوں پروگرام ریموٹ ورکرز کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

 پاکستانی فری لانسرز اور ریموٹ ورکرز اپنے کیریئر اور زندگی میں نئی بلندیوں اور بہتری کے لیے ان اسکیمز سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *