روشن پنکھا، روشن پاکستان،ملک بھر میں کتنے پنکھے تبدیل کیے جائیں گے؟

روشن پنکھا، روشن پاکستان،ملک بھر میں کتنے پنکھے تبدیل کیے جائیں گے؟

حکومت پاکستان نے گھریلو صارفین کے بجلی کے اخراجات میں کمی اور توانائی کے مؤثر استعمال کو فروغ دینے کے لیے  پنکھا تبدیلی پروگرام متعارف کرا دیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت ملک بھر کے صارفین کو پرانے اور زیادہ بجلی استعمال کرنے والے پنکھوں کے بجائے جدید اور توانائی بچانے والے پنکھے فراہم کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے حکومت کی جانب سے ایک سرکاری پورٹل بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں صارفین کو اسکیم کی مکمل معلومات، شرائط اور طریقہ کار فراہم کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق اس پروگرام کا بنیادی مقصد گھریلو سطح پر بجلی کی کھپت کو کم کرنا اور صارفین کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ پنکھے فراہم کرنا ہے۔

ان جدید پنکھوں کے استعمال سے شہری اپنے بجلی کے اخراجات میں نمایاں کمی لا سکتے ہیں، اور اندازاً ہر پنکھا سالانہ بنیاد پر بجلی کے بل میں 12 ہزار روپے تک بچت کا سبب بن سکتا ہے۔

اس پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں ایک کروڑ ایسے پرانے اور غیر مؤثر پنکھوں کو تبدیل کیا جائے گا جو زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں، اور ان کی جگہ جدید اور توانائی بچانے والے پنکھے فراہم کیے جائیں گے، تاکہ بجلی کی بچت کو یقینی بنایا جا سکے اور صارفین کے بجلی کے اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔

نئے پنکھے توانائی بچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس سے صارفین کے ماہانہ بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی ممکن ہو سکے گی اس اقدام کے ذریعے نہ صرف صارفین کو مالی ریلیف ملے گا بلکہ قومی سطح پر بھی توانائی کے بہتر استعمال کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

پنکھا تبدیلی پروگرام،‌ اسکیم سے فائدہ اٹھائیں

حکومت پاکستان نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور بجلی کی بچت کو فروغ دینے کے لیے آج باضابطہ طور پر وزیراعظم پنکھا تبدیلی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس پروگرام کے تحت ملک بھر میں پرانے اور غیر مؤثر پنکھوں کو مرحلہ وار جدید، توانائی بچانے والے پانچ سٹار پنکھوں سے تبدیل کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے تقریباً 6 سے 7 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت متوقع ہے۔

وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ یہ اسکیم ملک کے معروف بینکوں کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے تاکہ صارفین کو آسان شرائط پر جدید پنکھے فراہم کیے جا سکیں۔ افتتاحی تقریب میں بینکوں کے نمائندے، صنعتی شعبے سے وابستہ افراد اور توانائی کے ماہرین بھی شریک ہوں گے۔

پروگرام کی اہم تفصیلات اور نفاذ

اس اسکیم کو ملک بھر میں الیکٹرک ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سمیت تمام ڈسکوز میں نافذ کیا جائے گا تاکہ شہری اور دیہی دونوں علاقوں کے صارفین یکساں طور پر اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ حکام کے مطابق مجموعی طور پر 8 کروڑ 80 لاکھ پرانے پنکھے مرحلہ وار تبدیل کیے جائیں گے۔ نئے پنکھے کم توانائی استعمال کریں گے جس سے صارفین کے بل کم ہوں گے اور قومی سطح پر بجلی کی بچت بھی ممکن ہو گی۔

وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ صارفین پر زیادہ سے زیادہ ایک ہزار روپے سیکیورٹی چارجز لاگو ہوں گے تاکہ اسکیم سب کے لیے قابلِ استطاعت ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ پرانے پنکھے کی واپسی یا خرید کی کوئی شرط نہیں رکھی گئی، تاکہ عوام کو زیادہ سہولت حاصل ہو۔

1. کون اہل ہے اور کون درخواست دے سکتا ہے؟

نادرا کا جاری کردہ شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے۔

بجلی کا بل صارف کے نام پر ہونا چاہیے (صرف رہائشی بجلی کے بل پر درخواست ممکن ہے)۔

صارف نے پچھلے دو سال میں صرف دو بلوں میں تاخیر کی ہو اور کسی قسط منصوبے سے فائدہ نہیں اٹھایا ہو۔

درخواست دینے کے لیے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سم استعمال کرنا ضروری ہے۔

پروگرام صرف گھریلو صارفین کے لیے ہے، کاروباری یا صنعتی صارفین اس میں شامل نہیں ہو سکتے۔

2. درخواست دینے کا طریقہ کیا ہے؟

سرکاری ویب سائٹ efan.gov.pk پر جائیں یا موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

درخواست فارم مکمل کریں اور شناختی کارڈ اور بجلی بل کی تمام تفصیلات فراہم کریں۔

سسٹم آپ کی اہلیت کی تصدیق کرے گا اور پنکھے کی مالی حد بتائے گا۔

موجودہ غیر مؤثر پنکھوں کی تعداد کے مطابق توانائی بچانے والے پنکھے منتخب کریں۔

منتخب کردہ پنکھے ساز کمپنی آپ کے گھر پر آ کر پنکھے تبدیل کرے گی اور نئے پانچ سٹار پنکھے نصب کرے گی۔

پرانے پنکھوں کی تصاویر لی جائیں گی اور انہیں قابل استعمال بنانے کے لیے سوراخ کیا جائے گا۔

نصب شدہ پنکھوں کی تصدیق آن لائن پورٹل کے ذریعے کی جائے گی۔

اگلے ماہ کے بجلی کے بل سے نئے پنکھوں کی قیمت ماہانہ مساوی اقساط میں شامل کی جائے گی۔

3. اگر بجلی کا کنکشن میرے نام پر نہیں تو کیا درخواست دے سکتا ہوں؟

نہیں، صرف وہ افراد درخواست دے سکتے ہیں جن کے نام پر بجلی کا بل ہے۔

4. پرانے پنکھوں کی قیمت کیا ہوگی؟

ہر پرانے غیر مؤثر پنکھے کی قیمت 1500 روپے مقرر کی گئی ہے، جو نئے پنکھے کی قیمت میں شامل کی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *