کن ممالک نے رمضان کی تاریخ کا اعلان کردیا اور کہاں بدھ کو پہلا روزہ ہوگا؟

کن ممالک نے رمضان کی تاریخ کا اعلان کردیا اور کہاں بدھ کو پہلا روزہ ہوگا؟

دنیا بھر میں مسلمان رمضان المبارک کی آمد کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں، جبکہ کئی ممالک اور اسلامی اداروں نے فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر پہلے روزے کی متوقع تاریخوں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

پاکستان سمیت بیشتر اسلامی ممالک میں چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ سرکاری رویت ہلال کمیٹیاں کریں گی، تاہم سائنسی اندازوں کے مطابق اس سال زیادہ تر خطوں میں رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔

شمالی امریکا میں فلکیاتی حساب کے مطابق اعلان

فقہ کونسل آف نارتھ امریکا اور اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ نے فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز 18 فروری بدھ 2026 سے ہوگا۔

ان اداروں کے مطابق نئے قمری مہینے کے آغاز کے لیے یہ ضروری ہے کہ دنیا کے کسی بھی مقام پر غروب آفتاب کے وقت چاند کی بلندی کم از کم 8 ڈگری یا اس سے زیادہ ہو، جس کی بنیاد پر رمضان کی تاریخ کا تعین کیا گیا ہے۔

ان اداروں کے مطابق چاند کی رویت کے لیے ضروری ہے کہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی بلندی کم از کم 8 ڈگری یا اس سے زیادہ ہو، جس کی بنیاد پر انہوں نے تاریخ کا تعین کیا ہے۔

یورپ اور ترکی میں 19 فروری سے رمضان شروع ہونے کا امکان

یورپ میں یورپی کونسل برائے فتویٰ و تحقیق نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری سے ہوگا کونسل کے مطابق چاند کی پیدائش اگرچہ اس سے پہلے ہو جائے گی، تاہم اس روز آنکھ یا دوربین سے اس کا نظر آنا ممکن نہیں ہوگا۔ اسی بنیاد پر ترکی نے بھی 19 فروری کو پہلا روزہ قرار دیا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں چاند کی رویت کا انتظار

مشرق وسطیٰ میں خصوصاً سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آغاز کا حتمی اعلان چاند کی رویت کے بعد کیا جائے گا۔ سعودی سپریم کورٹ کو موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر رمضان کی شروعات کا فیصلہ کیا جائے گا، تاہم ماہرین کے مطابق 19 فروری سے رمضان شروع ہونے کا امکان زیادہ ہے۔

ایشیا، جنوبی ایشیا اور دیگر ممالک کی متوقع تاریخ

ایشیا کے بیشتر ممالک بشمول پاکستان اور بھارت میں بھی فلکیاتی اندازوں کے مطابق 19 فروری کو پہلا روزہ ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ اسی طرح سنگاپور نے باضابطہ طور پر اسی تاریخ کو رمضان المبارک کا آغاز قرار دے دیا ہے۔

افریقی ممالک میں بھی عمومی طور پر اسی تاریخ سے رمضان شروع ہونے کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ آسٹریلوی قومی امامس کونسل نے بھی اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا میں رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری سے ہوگا۔

رمضان المبارک مسلمانوں کے لیے عبادت، صبر، تقویٰ اور ہمدردی کا مہینہ ہے۔ دنیا بھر میں مسلمان اس مقدس مہینے کے استقبال کے لیے مساجد کی تیاری، عبادات کے اہتمام اور مستحق افراد کی مدد کے منصوبے بنا رہے ہیں ،یاد رہے پاکستان میں چاند سے متعلق اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *