سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ماہ رمضان المبارک کے دوران گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا ہے
شیڈول کے مطابق رمضان کے مہینے میں صبح 3 بجے سے رات ساڑھے 10 بجے تک گیس کی سپلائی جاری رہے گی
سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ترجمان نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ گیس کم پریشر ہونے کی صورت میں ہیلپ لائن 1199 پر رابطہ کریں۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی نے رمضان المبارک کے دوران گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا ہے،کمپنی نے کہا ہے کہ سحر و افطار کے اوقات میں صارفین کو گیس فل پریشر پر فراہم کی جائے گی تاکہ روزہ رکھنے والوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
شیڈول کے مطابق صبح 3 بجے سے رات 10 بجے تک گیس کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔ اگر کسی علاقے میں کم پریشر کی شکایت ہو تو صارفین فوری طور پر ہیلپ لائن نمبر 1199 پر رابطہ کر سکتے ہیں تاکہ فوری کارروائی کی جا سکے۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات میں گیس کے استعمال کو منظم کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔