رمضان کی آمد،حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

رمضان کی آمد،حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

رمضان المبارک کی آمد کے موقع حکومت نے عوام کو بھی بڑی خوشخبری سنا دی ہے ، وفاقی وزیر بجلی، اویس احمد لغاری نے رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

انہوں نے پاور ڈویژن کو ہدایت کی کہ رمضان میں کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی کمپنیوں کے لیے ایس او پیز مرتب کیے جائیں اور تمام ڈسکوز صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے کنٹرول روم قائم کریں۔

یہ بھی پڑھیں :رمضان میں گیس فراہمی کا شیڈول جاری

پاور ڈویژن نے ہائی لاسز والے علاقوں میں انسداد بجلی چوری کی مہم کے مطابق اقدامات کرنے کے احکامات بھی دیے،تاکہ بقایاجات اور نقصانات میں اضافے کو روکا جا سکے۔

وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں سحر و افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کی جائے اور رمضان میں لوڈ مینجمنٹ صرف سحر و افطار کے علاوہ اوقات میں ایڈجسٹ کی جائے۔

انہوں نے ڈسکوز کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے اجتناب کرنے کی بھی سخت ہدایت کی ہے تاکہ صارفین کو بلاوجہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *