پی ٹی آئی سیاست کررہی ہے، اس کا عمران خان کے علاج سے کوئی تعلق نہیں ، رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی سیاست کررہی ہے، اس کا عمران خان کے علاج سے کوئی تعلق نہیں ، رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی اُمور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جو کررہی ہے وہ سیاست ہے اس کا بانی پی ٹی آئی کے علاج سے کوئی تعلق نہیں۔

نجی ٹی وی  پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا خفیہ ایجنڈا ہے کہ احتجاج Street Agitation میں تبدیل ہوجائے، پی ٹی آئی کبھی بھی مطمئن نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا

ان کاکہنا تھا  کہ خیبرپختونخوا کے عوام میں راستوں کی بندش پر غم و غصہ ہے، کے پی میں اس وقت جو کچھ ہورہا ہے وہ وہاں کی حکومت خود کروارہی ہے اور خود وزیراعلیٰ اس میں ملوث ہیں۔

اس سے قبل اپنے بیان میں رانا ثناء نے کہا تھا کہ آج کی ملاقات کےبعد جو یہ پیغام باہر لے کر آئے ہیں کیا جیل کا قانون اس کی اجازت دیتا ہے؟ بانی پی ٹی آئی کو بہترین میسر علاج فراہم کیا گیا، یہ ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں،پی ٹی آئی کا فوکس اس بات پر ہے کہ ملک میں انارکی اور انتشار ہو۔

یہ بھی پڑھیں : چار ماہ کی غفلت والی کوئی بات نہیں، خان صاحب کی صحت پر سیاست نہ کریں : رانا ثنا اللہ

 انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز نے ہی فیصلہ کیا بانی کو انجکشن جیل میں نہیں ہسپتال میں لگایا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *