کے پی کے کو پنجاب سے ملانے والی کون سی شاہراہیں 4 روز بعد کھولی گئی ہیں؟

کے پی کے کو پنجاب سے ملانے والی کون سی شاہراہیں 4 روز بعد کھولی گئی ہیں؟

چار روز بعد خیبر پختونخوا اور پنجاب کے درمیان زمینی رابطے مکمل طور پر بحال کر دیے گئے ہیں۔پشاور ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے صوبے کے مختلف اضلاع کی انتظامیہ اور پولیس نے تمام بڑی شاہراہوں سے رکاوٹیں ہٹا کر ٹریفک بحال کر دی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق صوابی، نوشہرہ، ہری پور، ڈیرہ اسماعیل خان اور کوہاٹ میں رات گئے کارروائیاں کی گئیں۔ صوابی کے انبار انٹرچینج اور خوشحال گڑھ کوہاٹ پل پر مظاہرین سے مذاکرات کے بعد راستے کھولے گئے جس کے نتیجے میں ہلکی اور بھاری ٹریفک کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی۔ اس سے قبل دریائے سندھ پر قائم اٹک پل سے رکاوٹیں ہٹا کر مرکزی جی ٹی روڈ کو بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا، جس سے بین الصوبائی آمدورفت میں نمایاں بہتری آئی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے علاج میں تاخیر کیوں ہوئی؟ محسن نقوی کا اہم بیان سامنے آگیا

ڈیرہ اسماعیل خان کو پنجاب کے علاقوں میانوالی اور چشمہ سے ملانے والی شاہراہیں اور پل بھی کلیئر کر دیے گئے ہیں۔ اسی طرح اسلام آباد موٹر وے ایم 14 (سی پیک روٹ) پر یارک ٹول پلازہ کے مقام پر موجود رکاوٹیں ہٹا دی گئیں جبکہ ہزارہ موٹر وے پر حویلیاں اور مسلم آباد انٹرچینجز کو بھی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ یہ شاہراہیں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے احتجاجاً بند کی گئی تھیں۔ احتجاج کا مقصد پارٹی کے بانی چیئرمین کے علاج اور رہائی کے مطالبات کو اجاگر کرنا بتایا گیا تھا۔ سڑکوں کی بندش کے باعث چار روز تک مال بردار گاڑیوں، مسافر بسوں اور عام ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا رہا اور تجارتی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔

عدالتی حکم نامے کے اجرا کے بعد ضلعی انتظامیہ متحرک ہوئی اور مرحلہ وار مذاکرات اور کارروائیوں کے ذریعے تمام اہم راستے کھول دیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال اب معمول پر آ چکی ہے اور بین الصوبائی ٹریفک مکمل طور پر بحال ہے، جبکہ آئندہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *