اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بری خبر ،کون سی اہم سہولت سے محروم ہونگے ؟

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بری خبر ،کون سی  اہم سہولت سے محروم ہونگے ؟

ٹیکنالوجی کی دنیا سے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے جہاں مائیکروسافٹ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اپنی معروف ای میل سروس آؤٹ لک لائٹ کو مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد لاکھوں صارفین ایک اہم سہولت سے محروم ہو جائیں گے۔

کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 25 مئی کے بعد آؤٹ لک لائٹ ایپ کام کرنا بند کر دے گی۔ اس فیصلے کے نتیجے میں اینڈرائیڈ صارفین اپنی ای میل تک براہ راست رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے، جو اس ایپ کی بنیادی اور سب سے اہم سہولت تھی۔ ای میل تک فوری رسائی، پیغامات پڑھنے اور جواب دینے کی سہولت اس ایپ کا مرکزی حصہ تھی، جس کے ختم ہونے سے صارفین کو متبادل ذرائع اپنانا ہوں گے۔

 یہ بھی پڑھیں :اینڈرائیڈ فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

یہ ایپ خاص طور پر کم رفتار انٹرنیٹ اور کم صلاحیت والے موبائل فونز کے لیے تیار کی گئی تھی تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین آسانی سے ای میل سروس استعمال کر سکیں۔مقررہ تاریخ کے بعد اگرچہ ایپ کھل تو جائے گی، لیکن اس میں موجود اہم فیچرز جیسے ای میل دیکھنا، فولڈرز میں نیویگیشن کرنا اور نئے پیغامات بھیجنا ممکن نہیں ہوگا۔ اس طرح ایپ عملی طور پر غیر فعال ہو جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *