ورلڈ کپ کے بعد پاکستان، بنگلادیش سیریز کی مجوزہ تاریخیں سامنے آ گئیں

ورلڈ کپ کے بعد پاکستان، بنگلادیش سیریز کی مجوزہ تاریخیں سامنے آ گئیں

ورلڈ کپ کے اختتام کے بعدبنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کے درمیان ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کی مجوزہ تاریخیں سامنے آ گئی ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ایک روزہ اور ٹیسٹ سیریز کا انعقاد ہو گا  اورجاری شیڈول کے مطابق تین ون ڈے میچز 12، 14 اور 16 مارچ کو ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔

اس کے علاوہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے بعد دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز مئی میں شیڈول کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلا ٹیسٹ 8 سے 12 مئی تک ڈھاکا میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 مئی تک چاٹوگرام میں منعقد ہوگا۔

بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈجلد ہی دونوں سیریز کی حتمی تاریخوں اور شیڈول کا باضابطہ اعلان کرے گا۔

یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے آئندہ بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کے سلسلے میں اہم سمجھی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کی لائن اپ مکمل،کون کون سی ٹیمیں شامل؟

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *