ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کے میچز کن ٹیموں کے خلاف ہوں گے؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کے میچز کن ٹیموں کے خلاف ہوں گے؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی فتح کے ساتھ ہی ایونٹ کے سپر ایٹ مرحلے کی لائن اپ مکمل ہو گئی ہے۔

ایونٹ میں 20 ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں سے گروپ مرحلے سے 8 ٹیموں نے سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے جبکہ 12 ٹیموں کا ایونٹ میں سفر ختم ہو گیا۔

میگا کرکٹ ایونٹ میں گروپ اسٹیج کا آخری میچ 20 فروری کو آسٹریلیا اور عمان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم سپر ایٹ میں پہنچنے والی آخری ٹیم تھی، جبکہ بھارت، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، سری لنکا، انگلینڈ اور زمبابوے پہلے ہی سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کا بھارت سے اہم کرکٹ ایونٹس کی میزبانی واپس لینے پر غور

سپر ایٹ مرحلے کے میچز کا آغاز 21 فروری سے ہوگا، جس کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کولمبو میں کھیلا جائے گا جبکہ آخری مقابلہ یکم مارچ کو بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہوگا۔

سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کا دوسرا میچ 24 فروری کو انگلینڈ کے خلاف جبکہ 28 فروری کو سری لنکا کے خلاف کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کے سیمی فائنلز 4 اور 5 مارچ کو جبکہ فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *