فائیو جی انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتیں کیا ہو نگی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

فائیو جی انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتیں کیا ہو نگی؟  تفصیلات سامنے آ گئیں

شہریوں کے لیے فائیو جی انٹرنیٹ کی فراہمی جلد متوقع ہے اور اس حوالے سے پیکجز کی قیمتوں اور فریم ورک کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ حکمت عملی کے تحت فائیو جی سروس کا آغاز پہلے وفاقی دارالحکومت اور صوبائی دارالحکومتوں میں کیا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق تمام ٹیلی کام آپریٹرز کو 2600 اور 3500 بینڈز میں سپیکٹرم خریدنا لازم ہو گا۔ ریگولیٹری فریم ورک کے تحت آپریٹرز صارفین کے لیے فائیو جی پیکجز مہنگے کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے اور انہیں مروجہ قیمتوں پر ہی فائیو جی انٹرنیٹ کی فراہمی یقینی بنانا ہو گی۔

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ فائیو جی انٹرنیٹ کی قیمتیں فور جی کے برابر ہوں گی اور کسی بھی ٹیلی کام آپریٹر کو صارفین کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر عائد دو سالہ پابندی ختم کردی گئی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *