افغانستان میں صوبے پکتیکا میں دہشتگردوں کے ٹھکا نے پرکارروائی ،دہشتگردوں کا انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی افغانستان کے صوبے پکتیکا میں کی گئی جسے مقامی ذرائع نے بڑا حملہ قرار دیا ہے۔ ۔
افغانستان کی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی سیکورٹی فورسز نے افغانستان کے اندر مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق حملوں کا مقصد مبینہ طور پر ایسے عناصر کو نشانہ بنانا تھا جن کے بارے میں جا رکہا جا رہا ہے کہ وہ سرحد پار سے سرگرمیاں انجام دے رہے تھے۔ افغان میڈیا کے مطابق کارروائی کے دوران متعدد علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے ک یہ حملہ چند لمحے قبل کیا گیا
افغانستان کے مقامی میڈیا ادارے تولونیووز کی رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی پکتیکا صوبہ کے سرحدی علاقے میں کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملے کے بعد علاقے میں صورتحال کے بارے میں مکمل تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ ۔
میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حملے کے فوراً بعد متعلقہ علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے باعث مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔