ٹرمپ نے بھارتیوں کو غیر قانونی ہجرت میں ملوث قرار دے دیا

ٹرمپ نے بھارتیوں کو غیر قانونی ہجرت میں ملوث قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری ایک طویل بیان میں پیدائشی شہریت، غیر قانونی امیگریشن اور عدالتی نظام پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوے بھارت سمیت بعض ممالک سے غیر قانونی ہجرت کے بڑھتے رجحان کو بھی موضوع بنایا گیا ہے جہاں بیرون ملک جا کر سکونت اختیار کرنے اور شہریت حاصل کرنے کا عمل تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

ٹرمپ نے عالمی تناظر میں بھارت اور بعض دیگر ممالک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک سے بڑی تعداد میں افراد بیرون ملک جا کر مستقل سکونت اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے بالخصوص بھارت کے حوالے سے کہا کہ دنیا بھر میں یہ تاثر بڑھ رہا ہے کہ بھارتی شہری غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل ہونے والے گروہوں میں نمایاں ہو رہے ہیں اور بعد میں وہ مختلف ممالک کی شہریت بھی حاصل کر لیتے ہیں۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ بھارت سے آنے والے افراد پیدائشی شہریت کے قانون کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور اس سہولت کو بروئے کار لا کر اپنے خاندانوں کو امریکہ منتقل کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے ایران کے مزید 3 آئل ٹینکر روک لیے، کشیدگی میں مزید اضافہ

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ماضی میں بھارتیوں کے حامی رہے ہیں تاہم اب ان کے مطابق زمینی حقائق مختلف ہو چکے ہیں اور امریکہ میں امیگریشن کا رجحان تبدیل ہو رہا ہے اور میں بھارت کا اہم کردار ہے

انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکہ میں خاص طور پر کیلیفورنیا کی ٹیک انڈسٹری میں بھارتیوں کا اثر و رسوخ بڑھ گیا ہے جس کے باعث مقامی افراد کے لیے ملازمتوں کے مواقع کم ہو رہے ہیں۔

ٹرمپ نے بھارتی تارکین وطن کو لیپ ٹاپ والے غنڈے کے طور پر بھی بیان کیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے ہمارے پرچم کو روند ڈالا ہے

ٹرمپ کے مطابق ہائی ٹیک شعبے میں ملازمت حاصل کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے اور ان کے بقول داخلی نظام اس طرح ترتیب دیے گئے ہیں کہ بھارت  سے تعلق رکھنے والے افراد کو زیادہ مواقع ملتے ہیں۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر یہی رجحان جاری رہا تو بھارت اور چین سے مزید خاندان امریکہ منتقل ہوں گے جس سے معاشرتی و معاشی توازن متاثر ہو سکتا ہے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *