امریکا نے ایران کے مزید 3 آئل ٹینکر روک لیے، کشیدگی میں مزید اضافہ

امریکا نے ایران کے مزید 3 آئل ٹینکر روک لیے، کشیدگی میں مزید اضافہ

امریکی فوج نے ایشیا کے سمندری علاقوں میں ایران کے پرچم بردار کم از کم تین آئل ٹینکروں کو روک کر ان کا رخ تبدیل کر دیا جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکہ کی طرف سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی سختی سے جاری ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا گزشتہ روز امریکی ناکہ بندی کے دوران تین ایرانی ان ایرانی آئل ٹینکرز کو روکا گیا جو جہاز بھارت، ملائیشیا اور سری لنکا کے قریب اپنے طے شدہ راستوں پر گامزن تھے۔روکے گئے جہازوں میں ڈیپ سی، سیون اور ڈورینا شامل ہیں جن میں لاکھوں بیرل خام تیل موجود تھا۔

امریکہ کی جانب سے ایران کی سمندری تجارت پر عائد ناکہ بندی بدستور برقرار ہے جبکہ ایران بھی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو روکنے کے لیے فائرنگ سمیت سخت اقدامات کر چکا ہے۔ اس صورتحال نے خطے میں عدم استحکام کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نئی جنگی حکمت عملی، امریکا نے عراق پر بھی بڑا وار کر دیا

واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد شروع ہونے والی کشیدگی تاحال کم نہیں ہو سکی۔ جنگ بندی کے باوجود امن مذاکرات میں کوئی نمایاں پیش رفت سامنے نہیں آئی جس کی بنیادی وجہ آبنائے ہرمز پر امریکی ناکہ بندی ہے جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔

آبنائے ہرمز میں کشیدہ حالات کے باعث عالمی سطح پر تیل و گیس کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے کیونکہ دنیا کی تقریباً 20 فیصد توانائی سپلائی اسی اہم گزرگاہ سے گزرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس پیش رفت سے عالمی توانائی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ناکہ بندی کے آغاز سے اب تک 29 جہازوں کا رخ موڑا جا چکا ہے، جبکہ مزید کارروائیاں کھلے سمندر میں جاری ہیں تاکہ بارودی سرنگوں کے ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *