آزاد جموں و کشمیر میں جمعہ کی چھٹی ختم ، نوٹیفکیشن جاری

آزاد جموں و کشمیر میں جمعہ کی چھٹی ختم ، نوٹیفکیشن جاری

آزاد جموں و کشمیر میں جمعہ کی چھٹی ختم کردی گئی، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر آزاد کشمیر کی منظوری کے بعد جمعہ کو ورکنگ ڈے قراردیتے ہوئے 40ویں کابینہ اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں اہم نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے تحت اب جمعہ کے روز تمام سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں چھٹیاں، وزیر تعلیم کا بڑا اعلان

آزاد کشمیر کے تمام سرکاری محکموں میں فوری طور پر نئے احکامات نافذکردیئے گئے ہیں،نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلہ فوری طور پر قابلِ عمل ہوگا،سیکرٹریٹ سمیت تمام سرکاری اداروں کو عملدرآمد کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

تمام ڈویژنز، یونیورسٹیز اور سرکاری اداروں کوبھی نوٹیفکیشن ارسال کردیاگیاہے،اس کے علاوہ اکاؤنٹنٹ جنرل، آئی جی پولیس اور دیگر محکموں کو بھی احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply