پیپلز پارٹی کے اعلی سطحی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،زرداری کیوں برہم ہوے ؟مریم نواز بارے کیا کہا؟سب پتہ چل گیا۔

پیپلز پارٹی کے اعلی سطحی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،زرداری کیوں برہم ہوے ؟مریم نواز بارے کیا کہا؟سب پتہ چل گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کراچی کی موجودہ صورتحال پر پارٹی قیادت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور شہر میں فوری اور مؤثر اقدامات نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ صدر زرداری نے اجلاس میں واضح کیا کہ شہری ترقیاتی کاموں میں تاخیر ناقابل قبول ہے اور عوامی مسائل کے حل میں فوری بہتری لانا لازمی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے اعلیٰ اجلاس میں صدر زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ اور کراچی کے میئر سے سخت سوالات کیے اور ان سے کام کی رفتار اور شفافیت کے حوالے سے جواب طلب کیا۔ انہوں نے کراچی کا دیگر بڑے شہروں، خصوصاً لاہور سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں مریم نواز کی کارکردگی قابل تعریف ہے وہاں ترقیاتی کام جس تیزی سے ہوے ہیں اس سے شہر کا حلیہ بدل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات میں تین ماہ کے اندر واضح کمی نظر آنی چاہیے اور زمینی سطح پر فرق محسوس ہونا ضروری ہے۔

صدر زرداری نے اجلاس میں کہا کہ شہر میں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں، جب کہ دیگر شہروں میں ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہوتے ہیں، اور مثال دیتے ہوئے کہا کہ انڈر پاس ساٹھ دن میں کیسے مکمل ہوتا ہے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ کراچی میں اسلام آباد کی طرح معیار کی سڑکیں اور ترقیاتی کام دیکھنے کو ملیں، اور کسی بھی قسم کی تاخیر قابل قبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان ریلیف پیکج ،مستحقین تک کیسے رقم پہنچے گی؟وزیر اعظم کا بڑا اعلان

اجلاس کے دوران گورنر ہاؤس میں ہونے والی کراچی کانفرنس پر بھی ناراضی کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ گورنر کی تبدیلی کی جائے۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ نئے صوبے کے قیام سے متعلق کسی بھی بحث کو مسترد کیا جائے گا اور شہر کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کو تیز کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں کارکردگی کی سخت نگرانی کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کی رفتار بڑھانے کے لیے مکمل حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صدر زرداری کی طرف سے یہ واضح کیا گیا کہ عوامی شکایات اور شہری سہولیات کے معیار میں فوری بہتری نہ آئی تو پارٹی قیادت پر مزید اقدامات کیے جا سکتے ہیں

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *