وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کے دوسرے طبی پروسیجر سے متعلق وضاحت جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرعمران خان کی آنکھ کے دوسرے پروسیجر سے متعلق وضاحت جاری کرتے انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام قانونی اور انسانی تقاضے پورے کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو سخت سکیورٹی انتظامات میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا، پہلے پروسیجر کے بعد بینائی میں بہتری آئی تھی جس کے بعد ماہر معالجین نے دوسرے پروسیجر کی سفارش کی۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آج دوسرا طبی عمل کامیابی سے مکمل کیا گیا اور میڈیکل ٹیم کی کلیئرنس کے بعد انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
طارق فضل چوہدری نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو تیسرا انجیکشن 24 مارچ کو لگایا جائے گا، ہر قیدی کو قانون کے مطابق طبی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے اور اس معاملے میں بھی تمام انتظامات شفاف اور ضابطے کے مطابق کیے گئے ہیں۔
عمران خان کی آنکھ کے دوسرے طبی پروسیجر کے حوالے سے وضاحت کرنا ضروری ہے کہ حکومت نے تمام قانونی اور انسانی تقاضے پورے کرتے ہوئے انہیں سخت سیکیورٹی انتظامات میں پمز منتقل کیا۔
ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق پہلے پروسیجر کے بعد بینائی میں بہتری آئی، جس کے پیشِ نظر ماہر معالجین نے دوسرے…
— Dr. Tariq Fazal Ch. (@DrTariqFazal) February 24, 2026

