پاکستانیوں کے لیے اٹلی نے ورک ویزوں کا اعلان کر دیا

پاکستانیوں کے لیے اٹلی نے ورک ویزوں کا اعلان کر دیا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے دورہ اٹلی کے دوران اطالوی ہم منصب میٹیو پینٹے ڈوسی کے ساتھ اہم ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون، غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور قانونی ہجرت کے فروغ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے دوران اٹلی نے پاکستان کی ماہر اور ہنر مند مزدور فورس کے لیے ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا، جبکہ پاکستانی ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ویزا سے استثنیٰ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان قانونی ہجرت کو آسان بنایا جا سکے۔

روم میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک نے داخلی سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا اور غیر قانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ اور منشیات کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:یورپ جانے والوں کیلئے سنہری موقع،پرتگال نے پاکستانیوں کیلئے رہائشی ویزا آسان کر دیا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اطالوی حکام کو آگاہ کیا کہ پاکستان میں ائیر پورٹس اور سمندری سرحدوں پر سخت نگرانی کے باعث غیر قانونی امیگریشن میں واضح کمی آئی ہے۔ انہوں نے انسانی اسمگلنگ اور منشیات کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ حکومت اس سلسلے میں مستقل نگرانی اور موثر کارروائی کر رہی ہے۔

اطالوی وزیر داخلہ نے پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یو اے ای کی طرف سے پاکستانی طلبعلموں کیلئے بڑی پیشکش، فل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان

اس موقع پر پنجاب پولیس کے افسران نے پولیس خدمت مراکز گلوبل کی افادیت اور کارکردگی کے بارے میں بھی اطالوی وزیر داخلہ کو بریفنگ دی۔ ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون کے نئے دور کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق اس ملاقات سے نہ صرف سیکیورٹی تعاون مضبوط ہوگا بلکہ قانونی ہجرت کے لیے راستے بھی کھلیں گے اور دونوں ممالک کے شہریوں کے لیے مواقع پیدا ہوں گے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *